|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2023

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور میں یومیہ 24 ہزار ڈرائیونگ لائسنس بن رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں اس سے پہلے یومیہ 250 ڈرائیونگ لائسنس بن رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں تھانوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کردیا ہے، تمام اضلاع کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے خریدیں گے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ کچے کے علاقے میں کسی گینگسٹر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔