صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہونے والے ظلم کے حوالے سے پیغام دیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنارہا ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی پر عالمی برادری اسرائیل کےخلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی اور فلسطین کے عوام کو انکے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔