|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2023

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کو ’ڈسٹ فری‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جیل روڈ سے سڑکوں کے واشنگ منصوبے کا آغاز کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ کم نہیں ہوسکی ہے، لاہور میں مٹی اور ٹریفک اسموگ کا باعث ہے، شہر کی 79 سڑکوں پر مٹی کم کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جن سڑکوں پر مٹی زیادہ ہے انہیں واش کیا جائے گا، مٹی پر پانی کے چھڑکاؤ سے فائدہ نہیں، روزانہ چار ٹیمیں رات کو شہر کی 8 سے 10 سڑکیں صاف کریں گی۔