|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2023

چمن: چمن پاک افغان بارڈر شاہراہ پر پاسپورٹ سسٹم نافذ کرنے کے خلاف معذورین کا احتجاجی مظاہرہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا

 سینکڑوں معذورین کا احتجاجی مظاہرہ میں شرکت حکومت کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم نافذ کرنے کے اعلان کے بعد سے بارڈر شاہراہ پر آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کی جانب سے 54 روز سے احتجاجی دھرنا جاری اسی سلسلے میں معذورین نے بھی دھرنے کے مقام سے ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا مظاہرے میں سینکڑوں معزوران نے شرکت کی

مظاہرہ بارڈر شاہراہ سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہوا جہاں پر معذورین سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم نافذ کرنے سے ہمارا روزگار چھین لئے گئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ساتھ میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

بارڈر پر پاسپورٹ کے فیصلے کو فوری طور پر ختم کر کے ہمارا روزگار بحال کیا جائے ہمیں کسی صورت پاسپورٹ منظور نہیں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے کہی گھنٹوں معذورین کا دھرنا جاری رہا دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 53 روزگار پاک افغان بارڈر شاہراہ پر دھرنا جاری ہے حکومت کی بے حسی تشویشناک ہے انہوں نے کہاکہ مطالبات کے حق تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا،،