|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2023

کوئٹہ: مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی رہنما ء فاطمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) ہی حقیقی عوامی نمائندہ جماعت ہے

اور پورا پاکستان جانتا ہے کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے ملکی ترقی اور عوام کی بہتری کیلئے مریم نواز جس طرح غیر جمہوری قوتوں کے خلاف کھڑے ہوئی ہیں یہ ایک نڈر اور قوم کیلئے درد رکھنے والے لیڈر کی نشانی ہے ۔یہ بات انہوں نے وحدت کالونی ،بروری روڈ کوئٹہ میں کارنر میٹنگ اور جنرل الیکشن 2024ء کے حوالے سے خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فاطمہ خان نے انتخابی تیاریوں کے لئے پارٹی کی خواتین اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ

الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو ہونے الے عام انتخابات میں مسلم لیگ( ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی

انشاء اللہ بلوچستان سے پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ زیادہ سیٹیں جیتے گی8فروری کا سورج پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر بی بی مریم نوازخواتین کے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جب ہم سب متحد ہوکر اور پارٹی کی کامیابی کے لیے دن رات جدوجہد اور انتھک محنت سے انتخابات میں حصہ لیں گے تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف ، سابق وزیر اعظم میاں محمدشہباز شریف ،

چیف آرگنانزر مریم نواز ، صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل ، صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑکی قیادت میں بلوچستان میں تیزی کے ساتھ فعال ہورہی ہے۔فاطمہ خان نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل اور عوام کے اعتماد سے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے اہم ہے