چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے آوران کے قبائلی رہنما میر مہر اللّٰہ محمد حسنی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران میر مہر اللّٰہ محمد حسنی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
صادق سنجرانی نے میر مہر اللّٰہ محمد حسنی کو بی اے پی میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی۔
میر مہر اللّٰہ محمد حسنی نے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔