اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پر ترجیح فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 تا30 دسمبر تک کریںگے۔
نظر ثانی شدہ شیڈول میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ باقی تمام انتخابی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی اور ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
واضح رہے کہ جے یو آئی، ن لیگ اور بی اے پی سمیت دیگر جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔