|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانیٔ پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں چارج شیٹ کے خلاف درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کر دی۔

سپریم کورٹ میں سائفر کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بینچ کا حصہ تھے۔