|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2023

مصدقع ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو این اے 128سے الیکشن لڑنے کی تجویز  پر متضاد آراء آنے کے بعد فیصلہ تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو اب این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا جارہا ہے جس کیلئے یہ جواز پیش کیا جا رہا ہے کہ این اے 128پارٹی کیلئے کبھی سودمند نہیں رہا۔

بلاول بھٹوکا این اے 127 لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان ہے، کاغذات نامزدگی آج ریٹرننگ افسر کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لاہور کے حلقہ این اے 122 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور این اے 120 کے ساتھ ساتھ لاہور سے پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں پر بھی کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔ْ