|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کے الزامات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا معزز جج کے جمعے کے روز کے عدالتی ریمارکس میڈیا نے رپورٹ کیے، انصاف کا تقاضا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی انکوائری کا حکم دیا جائے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

کراچی میں ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑ رہے ہیں تو اچھی بات ہے، شہباز شریف کی سیٹ سے متعلق ایم کیو ایم سے بات ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ عثمان ڈار کی والدہ نے چند روز قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں  لیگی رہنما خواجہ آصف پر  زد و کوب کروانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ 20 حملہ آوروں نے گھر کا مین دروازہ توڑا اور میری قمیض کوپھاڑ ڈالا، خواجہ آصف نے ایک بار پھر میرے گھر پر حملہ کرایا۔