پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے این اے 150 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔
این اے 150سے زین قریشی اور مہربانو قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
گزشتہ روز شاہ محمود قریشی،مہر بانو اور زین قریشی نے این اے151 سے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔
عام اتنخابات 2024ء میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے، ملک بھر سے سیاسی جماعتوں کے امیدواران سمیت آزاد امیدوار بھی اپنے کاغذات جمع کروا رہے ہیں۔