|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2023

مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں انتخابات کی تیاریوں اور دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے جمعیت اہلحدیث پاکستان اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سراہا۔

ملاقات میں ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے 16 ماہ کی حکومت میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی شہباز شریف کی کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔