|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2023

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ

چمن پرلت کے تقریباً 70دن پورے ہونیوالے ہیں تمام کاروبار بند ہے اور ہزاروں لوگوں کے دھرنے کے جائز مطالبات تسلیم نہ کرنا دراصل صوبے میں پشتون پر رزق کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیورنڈ خط کے دونوں جانب واقع زمینوں اور تجارتی دوکانوں ، مارکیٹوں اور دیگر میں روز مرہ کی بنیاد پر پاسپورٹس پر آمد ناممکن ہیں اور اس کے علاوہ لوگوں کی تجارت میں رکاوٹیں اور رشوت خوری کی بجائے ٹیکس کا نظام لاگو کرنے اور ادا شدہ اشیاء کے ٹیکس رسید کو تمام ملک میں قبول کرنے کا انتظام ہو۔

بیا ن میں کہا گیا ہے کہ چمن دھرنے کے جائز مطالبات تسلیم کرنے میں تاخیری حربے افسوسناک ہیں اور پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ دھرنے کے تمام مطالبات تسلیم کیئے جائیں اور کاروبار کی بندش اور لوگوں کے ضروریات پورا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات ہو ۔