|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2023

رحیم یار خان میں الیکشن میں حصہ لینے والے 5 پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف نصف درجن سے زائد مقدمات درج کرلیے گئے۔

جن پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری شفیق، سجاد وڑائچ، ندیم عباس چیمہ اور رئیس محبوب شامل ہیں۔ 

پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے اور امیدوار چوہدری محمد شفیق کے خلاف پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور امیدوار جاوید اقبال وڑائچ کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے تھانہ ائیرپورٹ کے درج مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

صادق آباد سے پی ٹی آئی رہنما سجاد وڑائچ اور ندیم عباس چیمہ کے خلاف اشتہاری ملزم کو پناہ دے کر فرار کرانے اور پولیس حملے کا مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی ضلعی صدر اور امیدوار رئیس محبوب احمد کے خلاف بھی اشتہاری ملزم کو پناہ دیکر فرار کرانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ امیدوار اور سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔

سابق ایم پی اے چوہدری شفیق کے خلاف مقدمہ تھانہ بی بی ڈویژن میں اور تھانہ ائیرپورٹ پر درج ہے جبکہ ندیم عباس چیمہ اور سجاد وڑائچ کے خلاف تھانہ سٹی صادق آباد میں اور  پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور امیدوار حلقہ پی پی 267 رئیس محبوب احمد کے خلاف تھانہ بھونگ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔