|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2023

الیکشن کمیشن نے وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف کیس کا فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نےنگراں کابینہ سے جانب دار وزراء کو ہٹانے کے معاملے میں فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہوسکتے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ  فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں،درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔