|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2023

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، ان کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کے کاعذات نامزدگی کے خلاف اعتراض جمع ہوگیا۔

ہفتہ کے روز ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 150 سے شاہ محمود قریشی ، زین قریشی اور مہربانو قریشی کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض جمع ہوا جبکہ اعتراض ان کے مد مقابل امیدور چوہدری وحید آرائیں نے جمع کروایا ہیں۔

چوہدری وحید آرائیں کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اسٹامپ پیپر جعلی جمع کروائے اور اسلام آباد کا اسٹامپ پیپر ملتان جمع کروایا ، شاہ محمود قریشی اور ان کے تائید کنندہ کے جعلی دستخط تھے۔

وحید آرائیں کا کہنا ہے کہ بڑے لوگ جو مرضی بلنڈر کریں ایسا نہیں ہے کہ ان کیخلاف کوئی نہیں جاسکتا ہے، تینوں امیدواروں نے غلط دستاویزات جمع کروائے جس پر ہم نے تینوں امیدواروں کے کاغزات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔