لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر اعتراض عائد کردیا گیا۔
اپلیٹ کورٹ برانچ نے اعتراض عائد کیاکہ اپیل کے ساتھ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لف نہیں ہے۔
نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس ان کے کاغذات منظور کئے۔
اپیل کنندہ نے استدعا کی ہے کہ نوازشریف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرکےانہیں نااہل قرار دیا جائے۔