سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے میں سپریم جوڈیشل کونسل میں دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف شکایات بے بنیاد ہیں۔
ان کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ آئینی درخواستیں زیرِ سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلا جواز ہے۔
واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہو گا۔