|

وقتِ اشاعت :   January 4 – 2024

غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے، جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں صلاح خاندان کے 14 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

خان یونس کے مذکورہ گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 313 ہو گئی ہے۔

لبنان میں اسرائیل کا حملہ، 9 حزب اللّٰہ ارکان شہید

ادھر جنوبی لبنان کے علاقے نقورا میں اسرائیل نے عمارت پر حملہ کیا۔

اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ کے سینئر اہلکار حسین یزبیک سمیت 9 ارکان شہید ہو گئے۔

امریکی وزیرِ خارجہ آج اسرائیل جائینگے

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل سمیت مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

امریکی انتظامیہ کے سینئر اہلکار آموس ہوچسٹین بھی انٹونی بلنکن کے ہمراہ ہوں گے۔

ہوچسٹین کا یہ دورہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تازہ پیدا شدہ صورتِ حال کے پسِ منظر میں ہے۔