|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2024

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کیے تھے۔

اس حوالے سے اپیلیٹ ٹربیونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی کے این اے 119 سے امیدوار ندیم شیروانی آر او کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔