|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2024

بانی پی ٹی کے این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز سماعت کر رہے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر، عمیر نیازی، لامیہ نیازی سمیت دیگر وکلاء الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوئی ہے اور اپیل زیرِ سماعت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ ہم نے عدالت کو بتایا جو اعتراضات میں الزام لگایا گیا ہے اس پر نااہلی نہیں بنتی، عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو بتایا نااہلی کا فیصلہ آر او نہیں کرسکتا، یہ کوئی عدالت ہی کر سکتی ہے۔