اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وفاقی سیکرٹری عمر حمید نے کہا ہے کہ 5 جنوری کو استعفیٰ بھجوایا تو چیف الیکشن کمشنر نے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا۔
جنگ گروپ کے سینئر صحافی سے ٹیلی فونک گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اُنہیں ڈاکٹرز نے معمول کے مطابق کام کرنے کی بجائے علاج معالجہ کے دوران آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، 5 جنوری کو اُنہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اپنا استعفیٰ بھجوایا مگر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بکمال شفقت استعفیٰ منظور نہیں کیا اور علاج کے دوران گھر پر معالجین کی ہدایت کے مطابق بیڈ ریسٹ کرنے کا مشورہ دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انہیں چیسٹ انفیکشن کی شکایت ہے اور بلیو ایریا کے ایک معروف اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وفاقی سیکرٹری عمر حمید سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات ہونے سے قبل وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیتے رہے۔
اُنہوں نے کیبنٹ ڈویژن‘ وفاقی وزارت خزانہ میں بھی فرائض منصبی سرانجام دیے۔
وفاقی سیکرٹری عمر حمید سے جب پوچھا گیا کہ ڈاکٹروں نے انہیں چیسٹ انفیکشن کا بتایا ہے‘ چیسٹ انفیکشن تو سردیوں میں عام لوگوں کو ہو جاتا ہے۔