|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2024

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پنجاب کی نسبت کے پی میں انصاف لائرز فورم کو نظر انداز کیا گیا۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے جیو نیوز سے گفتگوکے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں سے متعلق قاضی انور کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں، قاضی انور کے خدشات بجا ہیں، وہ آج خان صاحب سے ملیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ خان صاحب کو انصاف لائرز فورم ممبران کی قربانیوں کا پتہ ہے، امید ہے کہ خان صاحب اس کا نوٹس لے کر اس مسئلے کو حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایل ایف کے ممبران نے 9 مئی کے بعد بلا معاوضہ سینکڑوں کیسز دیکھے ہیں، آئی ایل ایف کے ممبران نے جیل بھی کاٹی ہے، ان پر پرچے بھی کاٹے گئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما نے مزید کہا ہے کہ اگر یہاں پر کیس کا فیصلہ ہوا تو سپریم کورٹ میں غیر مؤثر ہو جائے گا۔

شیرافضل مروت کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی نائب صدر ہونے کی حیثیت سے مجھے کسی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔