نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد کڑا امتحان تھا۔
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا انعقاد کڑا امتحان تھا، الیکشن کےروز بھی 4 شہری شہید ہوئے، دہشت گردی کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق ہوئے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ انتخابات کے نتائج رات کو زیادہ تبدیل ہونے میں صداقت نہیں، رات ایک بجے تک نتائج دیکھے،صبھ 5 بجے تک تقریبا وہی نتائج تھے۔