|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2024

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی سربراہ اختر مینگل نے حالیہ انتخابات اورنتائج پرتشویش کااظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق بی این پی سربراہ اختر مینگل نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

.ذرائع نے بتایا کہ رابطے میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماں نے حالیہ انتخابات اورنتائج پرتشویش کااظہار کردیا۔