|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2024

حب پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کے معاملے پردوگروپوں میں جھگڑا کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق حب سوک سینٹر کے باہرفائرنگ سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی فائرنگ سےزخمی ہونےوالوں کی تعداد 8 ہے،جاں بحق شخص اور زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔