|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2024

ماسکو:روس نے منگل کے روز یکم مارچ سے پیٹرول کی برآمدات پر چھ ماہ کی پابندی کا حکم دیا تاکہ صارفین اور کسانوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے درمیان قیمتیں مستحکم رہیں اور ریفائنریوں میں مرمت کا کام کروایا جا سکے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق روسی کی جانب سے پیٹرول برآمد کرنے پر پابندی کی خبر رساں ایجنسی ” آربی سی ” کی جانب سے جاری کی گئی تاہم بعدازاں ڈپٹی پرائم منسٹر الیگزینڈر نواک کے ترجمان نے معاملے کی تصدیق کر تے ہوئے بیان جاری کیا ۔

آر بی سی نے ذرائع کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی وزیراعظم نواک نے 21 فروری وزیراعظم میخائل میشوسٹن کو خط لکھ پر پیٹرول کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی تھی ۔نواک نے خط میں کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئےمقامی منڈیوں میں قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں ۔