آئی ایم ایف نے منصوبوں پر ٹیگنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے آئندہ بجٹ تک ڈیڈ لائن دی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کلائمیٹ، جینڈر اور ایس ڈی جیز منصوبوں کے تحت جاری فنڈز کی جانچ پڑتال کیلئے ٹیگنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرط پر آئندہ بجٹ میں کلائمیٹ، جینڈر اور ایس ڈی جیز منصوبوں کیلئے ٹیگنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ غربت مٹاؤ، لیبر، تعلیم، صحت، نوجوانوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر ٹیگنگ سسٹم لگایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کو ترقیاتی منصوبوں پر ٹیگنگ سسٹم نصب ہونے سے ڈائریکٹ رپورٹ موصول ہوگی، متعلقہ وزارتوں کے منصوبوں کو جاری فنڈز کی یوٹیلائزیشن کی معلومات بھی وزارت خزانہ کو موصول ہوگی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ وزارتیں مختص بجٹ کی یوٹیلائزیشن نہ ہونے تک نئی ڈیمانڈ جنریٹ نہیں کرسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے منصوبوں پر ٹیگنگ سسٹم متعارف کرانے کیلئے آئندہ بجٹ تک ڈیڈ لائن دی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام میں بھی ٹیگنگ سسٹم پر عملدرآمد کرانے کی شرط عائد ہوگی۔