سینئر وزیرِپنجاب مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کو ہر شعبے میں ترقی سے ہمکنار کرنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے۔
مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران صوبے میں فش ٹریڈنگ میں ترقی کے لیے محکمہ فشریز کو نئے ٹاسک سونپے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق فش فارمنگ کی پیداوار بڑھانے کے لیے جامع پلان بھی طلب کر لیا گیا۔
مریم اورنگزیب نے فش فارمنگ میں کامیاب ہمسایہ ممالک سمیت سنگاپور اور یو اے ای کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک اور فش فارمنگ کرنے والی پاکستانی کمپنیوں کے ماہرین سے ملاقاتیں کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں فش فارمنگ و ٹریڈنگ سے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے پر عزم ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھینگوں اور مچھلی کی فارمنگ کے نئے پراجیکٹس سے روزگار اور آمدن کے مواقع پیدا ہوں گے۔