وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں 8 رکنی قانونی اصلاحات کمیٹی بنا دی۔
ترجمان وزارتِ قانون و انصاف نے کہا کہ قانونی اصلاحات کمیٹی کی سربراہی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کریں گے، کمیٹی اراکان میں اسحاق ڈار، شاہد حامد، زاہد حامد، مخدوم علی خان اور اٹارنی جنرل شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت اور احسن بھون بھی قانونی اصلاحات کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اس حوالے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی اور قانونی اصلاحات ایجنڈے میں شامل ہیں، وزیرِ اعظم نے فوجداری اور دیوانی معاملات میں انصاف فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی بنائی۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ تیز تر انصاف یقینی بنانے کے لیے فوجداری، سول، مالیاتی اور آئینی شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔