|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2024

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 23 پیسے کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر278روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کم ہوگئی،آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 پیسے سستا ہوکر 281 روپے12 پیسے کا ہوگیا۔