اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیشنل بینک کے ساڑھے 11 ہزار پینشنرز کو پینشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
نیشنل بینک نے پینشن کی ادائیگی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
عدالت عظمیٰ نے نیشنل بینک کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی اور اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نیشنل بینک ریٹائرڈ ساڑھے 11 ہزار ملازمین کو پینشن کی مد میں 60 ارب روپے ایک ماہ میں ادا کرے۔
سپریم کورٹ نے 6 سال بعد نظرثانی درخواست خارج کی اور ملازمین کو پینشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔