|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2024

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

جمعہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی نے فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے لئے نیا 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو کہ 25 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیئے گئے 6 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید بینچ میں شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔