پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریکارڈ طلب کر لیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 179 دنوں میں بانی پی ٹی آئی سے 65 افراد نے 976 ملاقاتیں کیں، اس حوالے سے حقائق سامنے آنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 179 دن میں 30 لاکھ روپے سے زائد کے کھانے کے اخراجات کے بارے میں بھی حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خصوصی رہائشی یونٹ پر ایک کروڑ روپے کے اخراجات کے بارے میں حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔