|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2024

پسنی:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پسنی زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا پسنی میں نئے تعلیمی سال کو ایک مہینہ مکمل ہونے جارہا ہے بدبختی سے ابھی تک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر کی جانب سے پسنی کے اسکولوں میں کتب فراہم نہیں کی جاسکی جسکی وجہ سے تاحال اسکولوں میں تدریسی عمل شروع نہیں ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق کتب گوادر پہنچ چکے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی سست روی کے باعث تقسیمی عمل شروع نہ ہوسکی ڈی ای او گوادر سے گزارش کرتے ہیں پسنی کے اسکولوں میں کتب کا تقسیم کا عمل شروع کریں تاکہ بچوں کے تعلیمی سرگرمی متاثر نہ ہوجائے۔

پسنی اور دیہی علاقوں کے تعلیمی صورتحال پر جلد از جلد تمام اسٹیک ہولڈروں پر تحریک شروع کی جائیگی تاکہ پسنی اور دیہی علاقوں میں سنگل اسکولوں کی بندش ، تعلیمی اداروں میں بدانتظامی سمیت دیگر عوامل پر ٹھوس اقدامات کیے جاسکے۔