|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2024

کوئٹہ:جھالاوان عوامی پینل کے رہنما ء ندیم الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ 21اپریل کو وڈھ میں ہو نے والے ضمنی انتخاب میں بی این پی کی جانب سے دھاندلی کر نے کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،

ہم کسی بھی صورت وڈھ میں ہو نے والے ضمنی انتخاب کے دوران دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ، 8فروری کوہو نے والے عام انتخابات تاریخ کے بدترین انتخابات تھے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ ندیم الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلو چستان کی مجمو عی صورتحال سب کے سامنے ہے

بلوچ عوام کے حقوق کی بات کر کے یہاں لوگوں نے اپنے علاقوں میں اپنی بادشاہت بچانے کی کوششیں کی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 8فروری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تاریخ کے بد ترین انتخابات کروائے جس میں آر او ز سمیت سیکورٹی پربھی من پسند افراد کو تعینات کیا گیا تھا عوام بی این پی کو یکسر طورپر مسترد کر چکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وڈھ کو یر غمال بنا گیا ہے بی این پی کی جانب سے 2کارکنوں کے اغواء ہو نے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جو مختلف مقدمات میں بھی مطلوب ہیںآئین اور قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بی این پی نے اقتدار میں رہتے ہوئے بھی بلو چستان کو لوٹ مار کا نشانہ بنایاہماری اور انکی باتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے