|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2024

کوئٹہ:سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی بلامقابلہ تاریخی کامیابی پر میاںنوازشریف کی مخلص سوچ اور جعفر خان مندوخیل کی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے ترجمان نے پارٹی کارکنوں کی جانب سے نومنتخب سینیٹر زکو مبارکباد دیتے ہو ئے کہی۔ترجمان نے کہا کہ جعفرخان کی قیادت میں عام انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن دیگر جماعتوں کیساتھ مسلم لیگی کارکنوں کا بلامقابلہ منتخب ہونا بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہے۔

مسلم لیگ(ن) بلوچستان سیاسی فیصلوں میں زاتی مفادات سے بالاتر تنظیمی اور پارٹی کارکنوں کے مفاد کو اہمیت دینے پر میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اورجعفر خان مندوخیل کی مخلصانہ سوچ سیاسی قیادت کی بے نظیر مثال ہے مسلم لیگ بلوچستان جعفر خان کی قیادت میں اپنے اور صوبے کے روشن مستقبل کے لئے پرامید ہیں مثبت مخلصانہ سیاسی فیصلوں سے نہ صرف مسلم لیگ بلوچستان مزید فعال و مضبوط ہوگی بلکہ سیاسی کارکنوں کے حوصلہ اور عزم میں بھی مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا۔