|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

تربت:نیشنل پارٹی کے رہنما ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے رکن حاجی شوکت دشتی نے کہا ہے کہ ضلع کونسل کیچ عرصہ دراز سے غیر فعال ہے اس کا سبب ڈسٹرکٹ چیرمین کی عدم دلچسپی اور بلدیاتی امور سے ناواقفیت ہے، جس دن کونسل کے ممبران منتخب ہوئے ایک تعارفی اجلاس کے بعد تاحال نہ کسی ممبر کو اعتماد میں لیا گیا اور ناہی ڈسٹرکٹ کونسل کا. کوئی اجلاس بلایا گیا ہے

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چیرمین کو یہ معلوم نہیں کہ کونسل کی اہمیت اور حیثیت کیا ہوتی ہے انہیں زبردستی اس سیٹ پر لاکر عوام مسلط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصف سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود چیرمین ایک روپے کا فنڈ لانے میں کامیاب نہیں ہوسکے اس سے بڑی ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے جب کونسل کے اراکین تنقید کرتے ہیں تو چیرمین اور اس کے کچھ بندے ناراض ہوتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کیچ میں اس سے بدترین حالات کبھی نہیں آئے کونسل کی اس سے بدتر بے توقیری کبھی نہیں ہوئی

ایک ایسا شخص جس کی پارٹی وفاق اور صوبہ میں حکومت کررہی ہے اور وہ ایک روپے کا فنڈ نہیں لاسکتی اور ناہی اپنے ممبران کو فیس کرنے اور سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ممبران کی تنقید پر وہ گلہ بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیال ممبران کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کی فعالیت کے حوالے سے ہمارے صلاح مشورہ جاری ہیں بہت جلد ایک مثبت قدم کی جانب بڑھیں گے جس کے زریعے کونسل کو دوبارہ فعال اور ممبران کو بااختیار بنائیں گے۔