|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2024

مستونگ:لیویز تھانہ ولی خان کی کامیاب کاروائی، بجلی کے مین کمبوں سے چوری کی گئی تار برآمد ملزمان گرفتار، چوری کی تاریں خریدنے والا کباڑی دکاندار نامزد ، کباڑی کے مکان سے چھائی گئی تاریں برآمد ہونے پر مذکورہ دکاندار نے جنگل کراس پر روڈ بلاک کیا،جس کے خلاف مزید کاروائی بھی شروع کردی گئی،

جبکہ ملزمان کے خلاف ایس ڈی او کیسکو کی مدعیت میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پڑنگ آباد سورگز و ملحقہ علاقوں میں گزشتہ دنوں سے مسلسل بجلی کے کمبوں سے مین لائن کی تاروں کی چوری کے واقعات کے خلاف کاروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء￿ المنعم بلوچ کی احکامات پر ایس ایچ او ولی خان لیویز تھانہ و میجر رسالدار پیرمحمد علیزئی کی سربراہی میں لیویز فورس نے واپڈا اہلکار نوید احمد کی اطلاع پر نواحی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے کیسکو کے بجلی کی مین تاروں کے چوری میں ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزمان کی نشاندہی پر مزید کاروائی کرتے ہوئے

چوری کی تاریں لینے والے کباڑی کی گودام میں چھپائی گئے تاریں برآمد کرلیا اور چوری کی تاریں خریدنے والے دکاندار کے خلاف کاروائی شروع کردی، کاروائی سے بچنے کیلئے دکاندار نے قومی شاہراہ کو احتجاجا بلاک کیا جس کے خلاف مزید قانونی کاروائی شروع کردی گئی، اس موقع پر انھوں نے کہاکہ چوری میں ملوث اور چوری کی مواد خریدنے والوں کو معاف نہیں کریں گے ان کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی