وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پیاز کی ایکسپورٹ پر 15 اپریل تک پابندی تھی، پابندی مزید بڑھانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔
جام کمال نے یہ بات پیر کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت غور طلب مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ایکسپورٹ 31 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ ایکسپورٹ کوئی ایسا بٹن نہیں کہ آن کروں تو بڑھ جائیں۔
جام کمال نے کہا کہ معاشی غیر یقینی صورتحال ہر جگہ ہوتی ہے۔ بجلی مہنگی بھی ہے اور اس کا غیر ضروری استعمال بھی ہو رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی مسائل حل کرنے کےلیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
وزیر تجارت نے کہا کہ تاجروں کے مسائل حل کریں گے اور تاجروں کی تجاویز پر غور بھی کریں گے۔