|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2024

نئے قرض پروگرام سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے منصوبے کے تحٹ  ملک بھر کے18 لاکھ نان فائلرز کی موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی ار نے نان فائلرز کےسم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری کے بعد  فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  رولز بنا کر متعلقہ افسران کو بھیج دیئے۔فیلڈ فارمیشنز کو 2023 میں ٹیکس گوشوراے جمع نہ کرنے والوں کا ڈیٹا تیارکرنےکی ہدایت  کی گئی ہے ، ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیاہے کہ تمام چیف کمشنرز نان فائلرز کی فائنل فہرست بنا کربھیجیں ۔ایف بی آر کے پاس نان فائلزز کے سم کارڈ کےعلاوہ بجلی کنکشنز کاٹنے کےاختیارات بھی ہیں۔ملک میں  145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے، کارروائی کا  آغاز جنوری 2024 میں ہونا تھا جسے اب عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *