|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2024

ایران کے حملے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا۔

ایک امریکی عہدیدار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ نہیں دیں گے۔

علاوہ ازیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے تک جاری رہے۔

دوسری جانب اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اجلاس میں فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔