|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2024

ایران نے فضائی حدود کل تک نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،امام خمینی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کل تک کے لیے بند رہے گا۔

ایرانی اور اسرائیلی کے مابین حالیہ کشیدگی کےبعد تمام بڑے شہروں کی اندرونی پروازیں ملتوی کردی گئی ہیں۔اتحاد ائیرویز نے اسرائیل، عمان اور اردن کی پروازیں منسوخ کردی،ایمریٹس نےبھی متعدد پروازوں کےروٹس تبدیل کیے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایرانی حملےسےاسرائیل کو بھاری مالی نقصان پہنچا،میزائل مارگرانے کےلیےآئرن ڈوم سسٹم کا بھرپوراستعمال کیاگیا،ایک ارب ڈالرسےزائد مالیت کے آئرن ڈوم میزائل استعمال ہوئے۔

اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہےکہ ایران کےداغے گئے 99 فیصد ڈرون اورمیزائلوں کو تباہ کردیاہے۔اسرائیلی وزیرِدفاع کا کہنا ہےکہ ایران نے 300 سے زائد پروجیکٹائل اسرائیل کی طرف داغے،بیلسٹک میزائلوں کی معمولی تعداد اسرائیلی سر زمین تک پہنچ سکی۔