|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2024

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیہان نے کہا ہے کہ امریکا کو بتا دیا تھا اسرائیل کے خلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے۔ 

خبرایجنسی کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفیروں سے ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو بتا دیا تھا کہ اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے علاقائی پڑوسیوں کو 72 گھنٹے پہلے اسرائیل پر حملے کا بتادیا تھا۔