|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2024

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو نقصان پہنچانے والوں کو  غزہ بنادیں گے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ایرانی عوام کے ساتھ نہیں، ہم ایرانی اسلامی جمہوری حکومت کےخلاف ہیں۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایرانی حملہ ناکام بنایا، عالمی و مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کے شکرگزار  ہیں۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملہ انتہائی غیرذمہ دارانہ تھا، ایرانی حملے میں ‘نی واتم اڈے’ کو معمولی نقصان پہنچا۔