|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2024

پنجگور:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی پنجگور کے مرکزی اور زونل عہدیداروں کا وفد کی صورت میں یو نیورسٹی مکران پنجگور کے وائس چانسلر ڈاکٹر مالک ترین اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں یونیورسٹی کے انتظامیہ اسٹاف اور اکیڈیمک اسٹاف کے ساتھ بلوچی ڈپارٹمنٹ کے حالیہ مسائل اور بندش اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور چونکہ ایک پسماندہ ضلع ہے یہاں کے عوام کو تعلیم اور خصوصا اپنی قومی زبان ثقافت سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں وہ تعلیم کے ساتھ اپنی زبان سے علم و آگاہی کے خواہش مند ہیں یہاں کے عوام کے عوام کاروزگار کا واحد ذریعہ ایران بارڈر سے منسلک ہے جو چھوٹے موٹے کاروبار کرکے اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور اکثر یہاں کے لوگ اپنے تعلیمی سفر کو اکثر انڈر گریجوئیٹ تک بڑی ہی مشکل سے پورا کرتے ہیں

چونکہ خوش قسمتی سے پنجگور کو عوام اور طلبا کو یونیورسٹی آف مکران کی شکل میں ایک بہتریں علمی درسگاہ ملا ہے بہت ہی کم وقت میں اساتذہ کرام اور اسٹاف کی کارشوں کی بدولت بہترین نتائج فراہم کر رہی ہے ہم بحیثیت طلبا تنظیموں اور انجے مرکزی نمائندے انکاری نہیں ہیں کہ یونیورسٹی آف مکران نے انتہائی کم وقت میں لازوال کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ بلوچی ہماری قومی زبان ہے قومی زبان میں تعلیم اور تربیت حاصل کرنا ہر قومیت کا بنیادی حق ہے ہم چاہتے ہیں

کہ یہ بلوچی ڈپارٹمنٹ جلد از جلد کھل جائے تاکہ یہاں کے اسٹوڈنٹس بلوچی ڈپارٹمنٹ میں داخلہ لے کر اپنے ہی ہوم ڈسٹرکٹ میں اپنے تعلیمی سرگرمیاں آگے جاری رکھ سکیں طلبا تنظیموں کے مرکزی نمائندوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں پرو وی سی ڈاکٹر سعادت بلوچ ،رجسٹرار ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر، اور ڈپٹی رجسٹرار آفتاب اسلم بلوچ جو کہ خود بلوچ اور بہترین منتظیمین میں شامل ہیں انکا تعلق بھی اس علاقے اور بلوچستان سے ہے اور وہ بھی تعلیم سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں ہمیں یقین ہے

وہ اپنی بھر پور کردار ادا کرکے وائس چانسلر سے مل کر جلد از جلد بلوچی ڈپارٹمنٹ کو فنکشنل کریں گے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر مالک ترین ،پرو وی سی ڈاکٹر سعادت بلوچ ،رجسٹرار ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر،ڈپٹی رجسٹرار آفتاب اسلم بلوچ نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشا اللہ ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *