|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2024

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت، انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی لوٹ مار، کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے بارش نے کوئٹہ شہر کی ترقی کے حوالے سے تمام تر دعووں کا پول کھول کے رکھ دیا ہے حکومت کوئٹہ کو فی الفور عوام کو بچانے، ریلیف دینے اور ٹیکسز سے استثنیٰ دینے کیلئے عملی کام کریں حکومت، ضلعی انتظامیہ و پی ڈی ایم اے کی نااہلی و کوتاہیوں کی وجہ سے بارش کو عوام کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بنادیا ہے

بارش کے دوران عوام پریشان حال ہیں لیکن حکومت و انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، بارش میں نئی تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیانکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے ہلاکتوں پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کیلئے دعا کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ ہیں کہ تباہ گھروں کی تعمیر کیلئے اقدامات اور جاں بحق افراد کیلئے معاوضے کا اعلان کیا جائے، یہ بات انہوں نے حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہی،

انہوں نے کہاکہ آج بھی ملک پر بدعنوان عناصرمسلط ہیں ان بدعنوان عناصر سے نجات وقت کی اہم ضرورت او رترقی وخوشحالی کاراستہ ہے شہر میں ہونے والے بارش نے حکومت،انتظامیہ و پی ڈی ایم اے کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیابارش کے دوران عوام پریشان حال ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کسی قسم کے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، بارش میں نئی تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیا حکومتی دعوے صرف اخبارات کی شہ سرخیوں تک محدود ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے عوام کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت اپنی عیاشیوں اورکرپشن ولوٹ مار میں ملوث ہیں

انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور فارم47کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے کوئٹہ شہر کی تمام سڑکیں گندے پانی،ندی نالوں اور سیلاب کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کا یہ حال ہے تو صوبے کے دیگر اضلاع کا کیاحال ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *