|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2024

کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔الیکشن ٹریبونل میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر اور امیدوار نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس روزی خان بڑیچ نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی میرسرفرازبگٹی کی جانب سے جمیل آغاایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ٹربیونل نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف دائر درخواست میں فریق بننے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔ واضح رہے گزشتہ سماعت عدم حاضری پرانتخابی عذرداری میں میرسرفرازبگٹی کوایکس پارٹی قراردیدیاگیاتھا۔

ادھر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 34 پر جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کی کامیابی کے خلاف الیکشن کمیشن میں انتخابی عذر داری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست بی این پی (مینگل)کے امیدوار بابو رحیم مینگل نے دائر کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 25اپریل کو کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کو طلب کرلیا پی بی 34نوشکی پر جمعیت علماء اسلام کے حاجی غلام دستگیر بادینی کامیاب قرار پائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *