|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2024

کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نو مزدوروں سمیت گیارہ افراد کے قاتلوں کا تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا ۔ پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کے مختلف پہلووں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ نو شکی و ا قع میں چار مشتبہ افرادکو گر فتا ر کر لیا گیا ۔

پولیس کے سینئر اہلکار نے بتایاکہ نوشکی میں چار روز قبل بس سے اتار کر نو مزدوروں سمیت گیارہ ا فر اد کو قتل کرنے والے افراد کا سراغ نہیں لگایاجاسکا تاہم انکی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کی غرض سے حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ جیو فینسنگ بھی کروائی جا رہی ہے اس کیساتھ ساتھ دیگر زرائع بھی استعمال کئے جا رہے ہیں

لیکن تاحال کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے سی ٹی ڈی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ نوشکی واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت ہو گئی ہے اور انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس سی ٹی ڈی کے علاوہ دیگر اداروں سے بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے تفتیش کا دائرہ کو بڑھاتے ہوئے کوئٹہ میں بھی ایک دو مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں جہاں حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی موجودگی کا امکان تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔زرائع نے بتایاکہ چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہینوشکی قومی شاہراہ پر پانچ روز قبل نامعلوم مسلح افراد نے بس سے اتار کر اور گاڑی پر فائرنگ سے گیارہ افراد کو قتل کیا تھانوشکی سی ٹی ڈی تھانہ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ سمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *