|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2024

نوکنڈی :آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کا کل بروز جمعہ 19 اپریل سے تفتان نوکنڈی روٹ اور کوئٹہ سے کوچز نہ نکالنے کا اعلان کردیا اس سلسلے میں آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی منعقد ہوا اجلاس میں تمام ٹرانسپورٹرز نے شرکت کیا اجلاس میں تفتان روٹ کے حوالے سے تمام ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بات چیت کیا گیا

اجلاس میں تمام ٹرانسپورٹرز نے باہمی صلاح و مشورے اور مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں جس طرح تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز نے رخشان ڈویڑن کے عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے اب مزید سفری سہولیات فراہم کرنے کی حالت میں نہیں ہے کیونکہ این چالیس شاہراہ پر چیک پوسٹوں کا انبار پہلے سے لگایا ہوا ہے قدم قدم پر غیر ضروری چیکنگ نے مسافروں اور ٹرانسپورٹ کا جینا محال کردیا ہے ٹرانسپورٹ کا روز اول سے ہی یہی مؤقف رہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز چیکنگ کے خلاف نہیں ہے لیکن جو طریقہ کار اور میکنزم ہے اس میں اصلاحات لائی جائے اور ہر ضلع میں قدم قدم پر مختلف اداروں کی چیک پوسٹیں قائم ہے ان پر مسافر بسوں کو چیکنگ کرنے سے بہتر ہے کہ ایک ہی دفعہ چیک کیا جائے کوئٹہ سے نوشکی تک سینکڑوں چیک پوسٹ بنائی گئی ہے ہر چیک پوسٹ پر چیکنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ ، عوام اور مسافروں کو شدید تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کا موقف یہی ہے

کہ ان اور آؤٹ چیک پوسٹ بنائی جائے جن پر ان اور آؤٹ چیکنگ کیا جائے،نوشکی واقعہ کے بعد ٹرانسپورٹ کے لئے مزید پریشانیاں بڑھ گئی ہے لوکل سواری تک سوار کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اس طرح ہم تفتان بارڈر تک ٹرانسپورٹ چلا نہیں سکتے اور نہ ہی ہمارے دسترس میں ہیں ڈیزل کی قیمتوں میں بار بار ہوشربا اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسپیئر پارٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے بسیں قسطوں پر حاصل کی گئی جن کا ماہانہ قسط لاکھوں روپے ہے بسوں کو صرف کوئیٹہ یا تفتان سے چند سواریاں سوار کرکے چلا نہیں سکتے رات کو سفر کرنے پر پابندی عائد کیا گیا ہے ٹرانسپورٹ صرف دن کی روشنی میں چلانا اور کانوے کی صورت میں سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے اتنی سختی میں آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین یہ سمجھتی ہے

کہ اب تفتان بارڈر تک اس روٹ پر ٹرانسپورٹ چلانا ہماری دسترس سے باہر ہو چکا ہے اسی لئے آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل سے پورے روٹ کے لئے غیر معینہ مدت کیلئے پْرامن ہڑتال ہوگی اور ٹرانسپورٹ کو بند کردی گئی ہے بکنگ آفسز کو تالا لگا کر بسوں کو کھڑی کردی ہے اور کل بروز جمعہ 19 اپریل سے تفتان روٹ پر کوئی بھی مسافر بس سفر نہیں کرے گی اور پر امن ہڑتال ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *